جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نےسول سیکرٹریٹ میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں کی عمل آور کے لئے پروجیکٹ گرائونڈنگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ جموں ڈاکٹر ایس کے گپتا ، دائریکٹر باغبانی جموں رام سیوک ، ڈائریکٹر ماہی پروری محمد فاروق ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کرشن لال ، ایم ڈی ہارٹی کلچر ، پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ نے شرکت کی ۔ اِس کے علاوہ ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، متعلقہ محکموں کے سینئر اور ٹیکنیکل اَفسران نے بھی ذات اور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں ایچ اے ڈی پی کے تحت 29 پروجیکٹوں کے حوالے سے مختلف اَمورپر تبادلہ خیال ہواجس میں بیج اور بیج کی اَفزائش ، محفوظ کاشت کے تحت فصلوں اور سبزیوں اور غیر ملکی سبزوں کو فروغ دینا، جموں وکشمیر یوٹی میں زراعت کی مارکیٹنگ کو مضبوط بنانا، ریشم ، جوار اور غذائی اَناج کا فروغ ، تیل کے بیج ، 300 ایف پی اوز کی تشکیل ، زراعت کے فروغ کے لئے اِختراعی توسیعی نقطہ نظر اور اعلیٰ کثافت والے شجرکاری اور باغات کو اَز سر نو بحال کرنا وغیرہ شامل ہیں۔میٹنگ کو زراعت اور متعلقہ محکموں کے اَفسران نے جموں وکشمیر میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں کی عمل آور ی کے لئے کئے گئے اَقدامات اور کام کے بارے میں جانکاری دی ۔منصوبوں کے مختلف اجزأپرروشنی ڈالنے کے لئے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایچ اے ڈی پی کے منصوبوں پر زمینی سطح پر عمل درآمد کی تیاری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اَقدامات کریں ۔ اُنہوں نے ٹینڈرنگ، ، ڈی پی آر ز کی تیار ی وغیرہ کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو یہ بھی ہدایت دی کہ اعلیٰ کثافت پودے لگانے کے مواد ، بیج ، لائیو سٹاک کی اہمیت ، ایگری کلچر بزنس سینٹر وغیرہ کے لئے روٹ سٹاک میٹریل کی خریداری کو یقینی بنایا جائے۔اتل ڈولو نے متعلقہ اَفسران کو ایک ہفتے کا وقت دیا کہ وہ پروجیکٹ کے دستاویزات میں شامل کرنے کے لئے ضروری تبدیلیاں شامل کریں۔










