اَتل ڈولو نے بڑی براہمناں میں موبائل ویٹرنری یونٹوں اور پیر اویٹ ٹریننگ انسٹی چیوٹ کے دفتر کا اِفتتاح کیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے بلول بڑی براہمناں سانبہ میں منعقدہ ایک تقریب میں 20 موبائل ویٹرنری یونٹوں کا اِفتتاح کیا ۔موبائل ویٹرنری یونٹس ایک سینٹر لائزڈ کال سینٹر کے ذریعے یکساں ہیلپ لائن نمبر 1962 سے چلائے جائیں گے ۔ یہ مویشیوں کے مالکان اور کسانوں کی کالیں وصول کرے گا اور ایک ویٹرنریرین ہنگامی نوعیت کی بنیاد پر تمام کالوں کو ترجیح دے گا اور کسان کی دہلیز پر معاملہ کی جانچ قریبی موبائل ویٹرنری یونٹ کو مطلع کرے گا۔اِس کے علاوہ موبائل ویٹرنری یونٹس کسانوں کو ان کی دہلیز پر ویٹرنری تشخیص ، علاج ، ویکسی نیشن ، تخم ریزی ، معمولی جراحی اقدام اور توسیعی خدمات فراہم کریں گے ۔ دُور دراز علاقوں میں مویشیوں کے مالکان اور کسانوں کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کے لئے ہر موبائل ویٹرنری یونٹ کو ایک قابل ویٹرنری ڈاکٹر اور ایک پیرا ویٹ کے زیر اِنتظام کیاجائے گا۔تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے پیراویٹ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ کے دفتر کی نئی عمارت کا بھی اِفتتاح کیا۔اِنسٹی چیوٹ خطے میں پیراویٹوں کو متعلقہ تعلیم اور تربیت فراہم کرے گا جس کا مقصد جانوروں کی دیکھ ریکھ اور ویٹرنری طریقوں میں ان کے علم کو اَپ ڈیٹ کرنا اور مہارت کی نشوو نماکرنا ہے۔اِنسٹی چیوٹ مویشیوں میں تخم ریزی کے بارے میں قلیل مدتی تربیت بھی فراہم کرے گا تاکہ مویشیوں میں نسل کی بہتری کے پروگراموں کی رَسائی کو بڑھایا جاسکے جو اینمل ہسبنڈری کی طرف سے عملایا جارہاہے ۔مستقبل قریب میں اِنسٹی چیوٹ کو رورل اِنڈیا ( ایم اے آئی ٹی آر آئیز) میں کثیرمقصدی تخم ریزی کارکنوں کو تربیت دینے کے لئے مضبوط کیا جائے گا جنہیں فی الحال 3 ماہ کے مقررہ کورس کے لئے جموںوکشمیر یوٹی سے باہر جانا پڑتا ہے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹراینمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر شبھرا شرما ، جوائنٹ ڈائریکٹر ان ، ڈپٹی ڈائریکٹران اور اے ایچ ڈی کے دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔