اَتل ڈولو نے ایم آئی ڈی ایچ کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں مشن فار اِنٹگریٹیڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹی کلچر ( ایم آئی ڈی ایچ ) کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جنگلات سنجیو ورما ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر اور مشن ڈائریکٹر ڈائریکٹر ایم آئی ڈی ایچ جی آر میر ، ڈائریکٹر باغبانی جموں ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ، ایم آئی ڈی ایچ کے نمائندے ،مرکزی وزارت زرعت اوربہبود کساناں، محکمہ صنعت و حرفت، محکمہ دیہی ترقی کوآپریٹیومحکمہ ، منصوبہ بندی کی ترقی اور نگرانی محکمہ ، سکاسٹ کے نمائندے جموں / کشمیر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ جموںوکشمیر میں باغبانی شعبے کی ہمہ گیر ترقی سے متعلق مختلف اَمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اِس کے علاوہ سکل ڈیولپمنٹ کے لئے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر نے پر غور وخوض ہوا۔اَتل ڈولو نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے جو سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئر مین بھی ہیں، اِس بات پر روشنی ڈالی کی ایم آئی ڈی ایچ مرکزی حکومت کی ایک بہت ہی اہم سکیم ہے جو جموںوکشمیر یوٹی میں باغبانی شعبے کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ آپس میں تال میل اور ہم آہنگی برقرار رکھیں تاکہ سکیم کے مطلوبہ مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کسان طبقے اور نوجوانوں کی ضروریات کے لئے سرگرم رہیں جو یونٹوں کے قیام کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کی خاطر محکمہ سے رجوع کرتے ہیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ نوجوانوں اور کسان طبقے میں اِس سکیم کے مختلف فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی نے مختلف یونٹ ہولڈروں کو مرکزی حکومت کے سامنے پیش کرنے کے لئے پانچ سی اے سٹوریج پروجیکٹوں کو منظور ی دی ہے ۔میٹنگ میں فوڈ پروسسنگ یونٹوں کے قیام کے لئے مختلف یونٹ ہولڈروں کے حق میں اِمداد کی منظوری بھی دی گئی۔مزید برآں سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی نے کیلے کے پکنے والے چیمبر کے قیام کے لئے اِمداد اور مختلف اَفراد کو ریفر وین کی خریداری کے لئے اِمداد کی بھی منظور ی دی۔