اودھمپور//تحصیل چنانی میں تین روزہ تاریخی سدھ مہادیو میلہ آج بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا اور میلے میں ہزاروں عقیدت مندوں نے پوتر سدھ مہادیو مندر کا دورہ کیا۔چیئر پرسن ڈی ڈی سی اودھمپور لال چند مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے کی موجودگی میں میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرایس ڈی ایم چنانی گورودیو کمار، میلہ آفیسر پنکج سنگھ، عوام الناس کے علاوہ سول اور پولیس اِنتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو مبارک باد پیش کی اور اِس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے میلے جو امیر ثقافتی اور مذہبی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں، علاقے کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بندھن کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ میلے مختلف مذاہب، نسلوں اور خطوں کے لوگوں کو قریب لاتے ہیں اور معاشرے کے تمام طبقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اودھمپور کی ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے کئے گئے فول پروف اِنتظامات کی بھی ستائش کی۔ضلعی اِنتظامیہ نے میلے کو خوش اَسلوبی سے منانے کے لئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور حفاظتی اقدامات سمیت وسیع اِنتظامات کئے ہیں۔مختلف سرکاری محکموں نے عوام کو متعدد یوٹی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے سٹال لگائے ہیں جن کا مقصد لوگوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی ہے۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر مقامی لوک فن کاروں سمیت مختلف تعلیمی اِداروں کی ثقافتی دستوں نے علاقے کی روایات کی عکاسی کرنے والے لوک رقص اور ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا ۔
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کولگام میں دو مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کی
لیفٹیننٹ گورنرنے شہید جموں وکشمیر پولیس اِنسپکٹر مسرور علی وانی کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا
لیفٹیننٹ گورنرنے اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدار ت کی
لیفٹیننٹ گورنر نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حُسین قریشی کے بیٹے کو تقرری نامہ سونپا
جے کے پی ایس سی نے سال 2025-26 کے لیے اپنی 67ویں سالانہ رپورٹ لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کو پیش کی
جاوید احمد ڈار نے صوبہ جموں میں دیہی ترقی کے اَقدامات کا جائزہ لیا
چار سالہ بچے کی ماں اور پی ایچ ڈی کی طالبہ سیما کو برونز میڈل
ہندوستانی نئی زعفرانی جرسی پر سابق کپتان ویرین رسکنہا کا اعتراض
اسٹوکس میں اب بھی کافی اچھی کرکٹ باقی :اینڈریو میکڈونلڈ
ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر خاتون کرکٹر نے خودکشی کر لی










