حاجن بانڈی پورہ میں بجلی کے جھٹکے سے معمر خاتون کی موت
سرینگر // اننت ناگ کے مٹن علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثہ میں غیر ریاستی مزدور لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔اسی دوران حاجن بانڈی پورہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئیں ۔ سی این آئی کے مطابق مٹن اننت ناگ علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں شہری از جاںہو گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق حادثہ اقبال آباد مٹن کے مقام پر پیش آیا جس کے دوران ایک گاڑی نے دو غیر مقامی مزدوروں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، دوسرے کو علاج کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔ مرنے والوں کی شناخت بھونیشور بھولیان ساکنہ جھارکھنڈ اور زخمی کی شناخت محمد سید انصاری کے طور پر کی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ ادھر حاجن بانڈی پورہ میں اتوار کی دوپہر ایک سانحہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئیں ۔ حکام نے بتایا کہ خاتون بجلی کے جھٹکے سے بے ہوش پائی گئی اور اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔خاتون کی شناخت 55 سالہ حفیظہ بیگم زوجہ جو محمد اشرف خان ساکن چرنگ پورہ حاجن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ۔










