حزب سے تعلق تھا،دونوں ایک سپاہی اور2شہریوںکی ہلاکت میں ملوث:ADGP
اننت ناگ//پیرکی شام شوپیان کے ایک مضافاتی گائوں کوچن میں گولیوںکاتبادلہ ہونے کے بعدیہاں سے ملی ٹنٹوںکے فرار ہونے کے ایک روز بعدسیکورٹی فورسزنے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پوش کیری میں منگل کے روز ایک کامیاب آپریشن انجام دیتے ہوئے2مقامی ملی ٹنٹوں کوہلاک کردیاجبکہ یہاں تادم تحریر ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمارجوکہ آئی جی پی کشمیر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں،نے کہاکہ مارے گئے دونوںملی ٹنٹ حزب المجاہدین سے وابستہ تھے ۔انہوںنے کہاکہ دونوںملی ٹنٹ ایک مقامی آرمی جوان اور2عام شہریوںکی ہلاکت میں ملوث تھے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق کچھ ملی ٹنٹ کے موجود یاچھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی ایس ائوجی اننت ناگ ،فوج اورسی آرپی ایف اہلکاروںنے منگل کے روز ضلع اننت ناگ کے پوش کیری علاقے کومحاصرے میں لے لیا۔کشمیرزون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ محاصرے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعدسیکورٹی اہلکاروںکے مشترکہ دستوںنے یہاں جب تلاشی کارروائی شروع کی توایک خفیہ جگہ چھپے ملی ٹنٹوںنے بے تحاشہ فائرنگ شروع کردی ،تاہم سیکورٹی اہلکاروںنے ممکنہ طورپر ملی ٹنٹوںکے فرار ہونے کی کوشش کے تحت کی گئی فائرنگ کے فوراًبعد جوابی کارروائی عمل میں لاکراُن کومصروف رکھا۔کشمیرزون پولیس نے ایک اورٹویٹ میں کہاکہ پورے علاقے کامحاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے ملی ٹنٹوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کی گئی ۔پولیس ترجمان نے کہاکہ علاقے میں پھنسے ملی ٹنٹوں اورسیکورٹی فورسزاہلکاروںکے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 2ملی ٹنٹ مارے گئے ۔کشمیرزون پولیس نے بتایاکہ مارے گئے دونوںملی ٹنٹوںکی نعشوںاورکچھ ہتھیار وگولی بارود برآمد کیاگیا ۔بعدازاں کشمیرزون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار کے حوالے سے جانکاری دی کہ پوش کیری اننت ناگ میں مارے گئے دونوں ملی ٹنٹوںکاکالعدم تنظیم حزب المجاہدین سے تعلق تھا۔سینئرپولیس افسر نے بتایاکہ اس جھڑپ میں مارے گئے ملی ٹنٹوںمیں دانش بٹ عرف کوکب دوری اوربشارت نبی کے بطورہوئی ہے ۔اے ڈی جی پی نے کہاکہ حزب سے وابستہ یہ دونوں مقامی ملی ٹنٹ 9اپریل2021 کوٹریٹوریل آرمی سے وابستہ مقامی اہلکار محمدسلیم اور29مئی2021کوجبلی پورہ میں2عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔اُدھر پولیس ذرائع نے بتایاکہ پوش کیری اننت ناگ کامحاصرہ جاری رکھاگیا ہے اوریہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔پولیس نے لوگوں سے کہاکہ وہ جائے جھڑپ کے نزدیک جانے سے گریز کریں کیونکہ یہ کوئی بارودی مواد موجود ہوسکتاہے ۔










