Darshan Andrabi

امید ہے کہ نئی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے کام کرے گی: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

سرینگر//جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت جموں و کشمیر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے کام کرے گی۔ وی او آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دونوں جماعتوں نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے ساتھ امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا، ’’میں عمر عبداللہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں لوگوں نے ان کو منڈیٹ دیا ہے امید ہے کہ وہ اس کے مطابق کام کریں گے۔ میں امید کرتی ہوں کہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے کام ہوگا۔ لوگوں نے نیشنل کانفرنس اور بی جے پی دونوں پارٹیوں کو بڑا منڈیٹ دیا ہے۔‘‘