الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلے میں 240 خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے تھے

جموں//جموں و کشمیر میں اپنے رقبے اور آبادی کے بڑے حجم، مختلف جغرافیائی، سماجی اور سیاسی حالات کی وجہ سے بہت سی رُکاوٹوں اور چیلنجوں کے درمیان الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی نگرانی اور رہنمائی میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے یہ ضروری ہے کہ ووٹر بطورووٹر اَپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں پوری طرح سے آگاہ ہوں اور اُنہیں ان آئینی دفعات سے پور ی طرح باشعور ہوں جن کے تحت اِنتخابی مشینری کام کرتی ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہر اہل ووٹر اور شہری اَپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرنے اور زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کو راغب کرنے اور اِنتخابی عمل کو خوشگوار اور خوشحال بنانے کے لئے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے میں یکم؍ اکتوبر کو 240 خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے تھے۔یہ خصوصی پولنگ تھیم پر مبنی تھے اور یہاں تک کہ کچھ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان تک پہنچنے کے لئے اضافی کلومیٹر پیدل چلنا تھا۔ پولنگ بوتھ جو پورے اِنتخابی عمل کے لئے اہم ہیں وہ جمہوریت کے جشن کو کامیاب بنانے میںمعاون رہے۔یہ اِختراعی پولنگ سٹیشن خواتین کے زیر انتظام، نوجوانوں کے اِنتظام، گرین پولنگ سٹیشن، ماڈل پولنگ سٹیشن، بارڈر اور منفرد پولنگ سٹیشنوں کو خصوصی طور پر خواتین، نوجوانوں، جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کی ضروریات کو پورا کرنے، ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے اور جامع اور قابل رسائی اِنتخابات کو یقینی بنانے اور خطے میں مختلف قسم کے رائے دہندگان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے تھے۔مزید برآں، ماحولیاتی دیرپایت کے تئیں الیکشن کمیشن کے عزم کو ان پولنگ سٹیشنوں پر سبز طریقوں کے نفاذ کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور سبز مستقبل کو فروغ دینے کے لئے ہر پہلو کو احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔یف چنائو آفیسر جموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے اِس سنگ میل کے اَقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان منفرد پولنگ سٹیشنوں کا قیام اِنتخابی عمل میں شمولیت اور دیرپایت کو فروغ دینے کے لئے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو اَپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرنے کے لئے مساوی رسائی حاصل ہونی چاہئے اور یہ پولنگ سٹیشن اِس مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ جموں کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے تمام مراحل کے دوران کُل 504 خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔