بھدرواہ//الیکشن ٹریننگ پروگرام آج کمیونٹی ہال بھدرواہ میں منعقد ہوا جو کہ آنے والے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کی تیاریوں کا ایک لازمی حصہ ہے ۔اِس تربیت میں پورے خطے سے نامزد پولنگ عملے نے شرکت کی۔چیف پلاننگ آفیسر (سی پی او) منیش کمار منہاس نے تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی اور کڑی نگرانی کی۔ اُنہوں نے اِنتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں جیسے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم)، ووٹر ویریفایبل پیپر آڈِٹ ٹریلز (وِی وِی پی اے ٹی) سے نمٹنے کے بارے میں شرکأ کو رہنمائی فراہم کی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر اختر حسین نے اِنتخابی عمل کے اِنعقاد کے بارے میں ایک جامع پرزنٹیشن پیش کی۔ اُنہوں نے رائے دہندگان کی درست شناخت کی طرف عملے کی توجہ مبذول کی اور اِی وِی ایم کو احتیاط کے ساتھ سنبھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔ تربیت کے آخیر پر سوال و جواب کاسیشن منعقد بھی ہوا جس سے شرکأ کو طریقۂ کار کی تفصیلات کی وضاحت کرنے کی اجازت ملی۔ اِس موقعہ پر اسمبلی نوڈل آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد اور دیگر ٹرینرز بھی موجود تھے۔










