شمالی کشمیرمیں بھاجپا مضبوط،5اگست کوہوگا مظاہرہ:اشوک کول
سری نگر//بھارتیہ جنتاپارٹی کی جموں وکشمیر شاخ پُراُمید ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات مارچ،اپریل2023میں منعقد کرائے جائیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے بانڈی پورہ میں ایک تقریب کے موقعہ پرنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کشمیرمیں بھاجپا کافی مضبوط ہے اورہم اس کامظاہرہ 5اکتوبر کوبارہمولہ میں ہونے والی ریلی میں کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی حلقوںکی سرنو حدبندی کاعمل مکمل کرنے کے بعداب الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں وکشمیرمیں ووٹر فہرستوںپرنظرثانی کرنے میں مصروف عمل ہے جبکہ25اکتوبر تک نئے ووٹروںکوان فہرستوںمیں شامل کیاجائے گا۔اشوک کول کاکہناتھاکہ 25نومبر2022تک ووٹر فہرستوں پرنظرثانی کاکام مکمل کیاجائے گا،اورپھراسبات کاقوی امکان ہے کہ جموں وکشمیرمیں ووٹروںکی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔بھاجپاکی جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری نے کہاکہ اسبات کاامکان ہے کہ دسمبر2022میں ووٹروں کی مکمل اورحتمی فہرست جاری ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ پھر جنوری سے فروری تک یہاںموسم سرما ہوتاہے ،اسلئے اُمید ہے کہ جموں وکشمیرمیں اگلے اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ،اپریل2023میں منعقد کرائے جائیں گے ۔










