مناسبت سے ایک شبانہ آن لائن مشاعرے کااہتمام
سری نگر//ادبی انجمن جموں وکشمیر کی جانب سے واقعہ کربلا کی مناسبت سے ایک شبانہ آن لائن مشاعرے کااہتمام کیاگیا ،جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعرا ئے کرام نے شرکت کرکے اپناکلام پیش کیا۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق جمعے کوشام 8بجے ادبی انجمن جموں وکشمیر کی طرف سے آن لائن مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں وادی بھر کے نامور شعرائے کرام نے حصہ لے کر داد و تحسین حاصل کی۔یہ پروقار نشست موضوع کربلا پر سجائی گئی تھی،جہاں ظلم و بربریت کی پر زور الفاظ میں حوصلہ شکنی کی مزمت کی گئی۔صدر انجمن مجروح کشمیری کا کہنا تھا کہ انجمن نے تمام شاعروں، ادیبوں اور نقادوں کے لئے تسلی بخش تنظیم کے بطور دور ھٰذا میں اپنی خدمات جاری رکھی ہوئی ہے اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں بھی ادبی ستاروں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کیلئے تمام تر اقدامات کا جائزہ لے گی۔جنرل سکریٹری کوثر منظور خان نے اپنی منفرد آواز سے اس نشست کو دلچسپ بنایااور نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیئے جبکہ تحریک شکرانہ ادبی انجمن کے میڈیا سکریٹری رمیض رشک نے پیش کیا۔اس مشاعرے میں فاروق سمبلی، فاروکہ پروین ،شفات شیدا، نذیر جان، ریاض ہاکباری، جاں نثار کشمیری، خورشید وانی،صوفی حمید، نثار حسین نثار، وسیم علی کاظم ، محی الدین حامد، ارشد محی الدین، عاشق ذاہد ،سالک محمد سلطان، مقبول خان نادم ،کوثر منظور خان، پریم ناتھ شاد ،مجروح کشمیری، اور دیگر شعراے کرام نے شرکت کی۔










