جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں صوبہ جموں کے فارمرس پروڈیوسرس آرگنائزیشنوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں موجود ایف پی اوز ادرک ، مشروم ، شہد ، سبزیاں ، سرسوں ، مصالحے ، اخروٹ ، لہسن ، ہلدی وغیرہ کی مصنوعات سے وابستہ ہیں ۔ فنڈنگ ایجنسیوں ، این اے بی اے آر ڈی ، این سی ڈی سی ، ایس ایف اے سی اور این اے ایف ای ڈی کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایف پی اوز کے سی ای اوز سے ملاقات کی جنہوں نے میٹنگ کے دوران ان کے ساتھ اپنے تجربات اور مسائل کا تبادلہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ کلسٹر بیسڈ بزنس آرگنائیزیشنز ( سی بی بی اوز ) کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی ۔ جائیزہ لینے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سی بی بی اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنی فیلڈ سرگرمیاں بشمول کسانوں کے ساتھ میٹنگ اور دیگر متحرک کوششوں میں اضافہ کریں ۔ انہوں نے ان تنظیموں میں کسانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان پر زور دیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے درمیان کاروباری ماڈل کے بارے میں وضاحت لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کو ایف پی اوز کیلئے ٹریننگ کرانے کی بھی ہدایت دی ۔ اتل ڈولو نے کاشتکار برادری کے درمیان ایف پی او کے حوالے سے اعتماد پیدا کرنے کیلئے کہا ۔ سی بی بی اوز کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے فیلڈ ورک اور کمیونٹی میں موجودگی کو بڑھائیں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری ، ڈایریکٹر زراعت جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ، ایم ڈی جے اینڈ کے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، ڈی جی ایم کے علاوہ نبارڈ ، انامیکا اور سکاسٹ جموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔










