gn var

آر می گڈ وول سکولوں کے بارے میں ایل جی انتظامیہ کا فیصلہ قابل سراہنا

دیگر سکولوں کے بارے میں بھی مثبت اپروچ اپنانے کی ضرورت۔ جی این وار

سرینگر//پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے سرکار کی جانب سے آرمی گڈ ول سکولوں کے حوالے سے ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے دوسرے سکولوں کے طلبہ کو بھی امتحانات حصہ لینے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق سرکاری اراضی پر چلائے جارہے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے امتحانی فارمبورڈ آف سکول کی طرف سے لینے سے انکار کی خبریں شائع ہونے کے بعد ایل جی انتظامیہ کی جانب سے آرمی گڈ وول سکولوں کے بچوںکے امتحانی فارم لینے کی بورڈ کوہدایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قابل سراہنا ہے کیوں کہ آرمی گڈ وول سکول ہوںیا، سرکاری سکول ہو یا اور کوئی پرائیویٹ سکول ہوں ان سکولوں میں ہمارے سماج کے ہی بچے زیر تعلیم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح سے ایل جی انتظامیہ نے آرمی گڈ وول سکولوں کے بارے مین فیصلہ لیا ہے اسی طرح دیگر ایسے سکولوں جو سٹیٹ لینڈ پر بنائے گئے ہیں کے بارے میںبھی فیصلہ لینا چاہئے تاکہ بچوںکا مستقبل خراب نہ ہو۔ انہوںنے بتایا کہ ملک بھر میں ہزاروں سکول سٹیٹ لینڈ پر قائم ہے اور صرف جموں کشمیر میں ہی ان نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ تعلیمی ادارے سرکار کا ہی مشن آگے بڑھارہے ہیں اور بچوں کوتعلیم کے نور سے آراستہ کرتے ہیںتو سرکار کو چاہئے کہ وہ تمام سکولوں کوچاہئے وہ آرمی گڈ وول سکول ہوں ، سرکاری سکول ہوں یا پرائیویٹ سکول ہوں کے کام کی سراہنا کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوجائے اور وہ اپنا کام بخوبی نبھاسکیں۔ جی این وار نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور ایسے بچوں کے ساتھ انصاف کریں جو سٹیٹ لینڈ پر بنے سکولوںمیں زیر تعلیم ہے ۔