سری نگر//16ویں اِنٹرنیشنل ڈریگن بوٹ فیڈریشن (آئی ڈی بی ایف) ورلڈ ڈریگن بوٹ ریسنگ چمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ ظہور احمد، زین العابدین اور کوچ فاروق احمد بٹ نے آج سول سیکرٹریٹ سری نگر میں سیکرٹری اَمور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں اس ممکنہ کھیلوں کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف امور کے بارے میں سیکرٹری کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ۔اُنہوں نے چمپئن شپ کے بارے میں اَپنے تجربات بھی بتائے۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کے ریونگ پٹایا میں منعقدہ چمپئن شپ میں 4 تمغے جیتے ہیں جن میں ایک طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔فاروق احمد بٹ 19ویں ایشین گیمز 2023ء ہانگز و چائنا میں ڈریگن بوٹ ایونٹ میں ٹام جوزف کے ساتھ اِنٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشل کی حیثیت سے ہندوستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔سیکرٹری اَمور نوجوان و کھیل کود محکمہ نے فاروق احمد بٹ کو شاباشی دی اور ایشین گیمز کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اِس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم نے 14ویںاے ڈی بی ایف ایشین ڈریگن بوٹ چمپئن شپ 2022 ء میں فاروق احمد بٹ اور کیرالہ کے ریگی کے ایس کی کوچنگ میں دو کانسی کے تمغے جیتے تھے۔
3 نومبر کو سری نگر لوک سبھا نشست سے استعفیٰ دیں گے
ایس پی او کی نوکری اور پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت
اسپورٹس کونسل کا تین ماہ کا کھیلوں کا کیلنڈر جاری
جموں۔سرینگر روٹ پر تیسری وندے بھارت ٹرین
مالی بدحالی اور مہنگائی کی مار سے ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادتذبذب کے شکار
لداخ میں غذائی اشیاء کے معیار کی خلاف ورزیاں
کشمیر میں موسمِ گرما کا اختتام
ای جے اے سی کی جانب سے سابق بیوروکریٹ غضنفر علی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
میرواعظِ کشمیر کی جانب سے کشمیر کے نازک ماحولیاتی نظام کے فوری تحفظ کا مطالبہ
جموںوکشمیر نے 2035 تک 11,000 میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے










