سری نگر // اِنسٹی چیوٹ آف سیکرٹریٹ ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ نئی دہلی (آئی ایس ایم ٹی) کے 33 زیر تربیت اَفراد کے ایک وفد نے آج اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر ٹریڈ سینٹر آئی آئی کے ایس ٹی سی دوسو پانپور کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے دورہ کرنے والے وفد کا اِستقبال سینٹر میں کیا۔ وفد نے آئی آئی کے ایس ٹی سی کے مختلف سیکشنوںکا دورہ کیا جہاں اُنہیوں متعلقہ افسران نے سینٹر کے کام کے بارے میں جانکاری دی ۔بعد میں ڈائریکٹر زراعت نے وفد کے ساتھ ایک اِستفساری میٹنگ کی صدارت کی ۔اُنہوں نے علاقے میں زعفران کی فصل کی موجودہ صورتحال اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر زعفران کے فروغ کے لئے اِنڈیا انٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر کے کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے میٹنگ کو گزشتہ چند برسوںمیں زعفران کی فصل کی بحالی کے لئے محکمہ کی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے آئی آئی کے ایس ٹی سی میں ای ۔نیلامی کی سہولیت کے علاوہ دبئی، ابوظہبی اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں جیسی عالمی مارکیٹوں میں زعفران کے ٹیگ والے اپنے جی آئی کو پیش کرنے کے لئے ایک کثیر جہتی مارکیٹنگ حکمت عملی متعارف کی ہے۔بعد ازاں، وفد نے آئی آئی کے ایس ٹی سی میں تعاون اور انتظامات کیلئے ڈائریکٹر زراعت کشمیر کا شکریہ اَدا کیا۔
ایران میں معیشت کی تباہی کے بعد عوامی تحریک کے احیاء کا اندیشہ
2025میں 350 انسانی امدادی کارکنوں کاقتل ہوا: اقوام متحدہ
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کوعبادت کی باضابطہ اجازت دے دی
اوول آفس میں ٹرمپ اور سی این این رپورٹر کے درمیان تلخ کلامی
آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے ایک اور جہاز پر حملہ ہوا
بچوں کو ہراساں کرنے پر میٹا، سوشل میڈیا فرموں کے خلاف بڑے مقدمے
صدر ٹرمپ کی طرف سے تین ملکی مکہ دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم
ایران کا 85فیصد فضائی دفاعی انفراسٹرکچر جنگ کے دوران بھی محفو ظ
ایڈوکیٹ محمود پراچہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
جمعیۃ علماء نے سیلاب متاثرین کیلئے2 کروڑ 25 لاکھ روپئے مختص کئے










