چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں کان کنی اصلاحات ، آمدنی اکٹھا کرنے اور ٹیکنالوجی پر مبنی نفاذکا جائیزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں کان کنی اصلاحات ، آمدنی اکٹھا کرنے اور ٹیکنالوجی پر مبنی نفاذکا جائیزہ لیا

معدنی نقل و حمل کیلئے 26 جنوری 2026 تک جی پی ایس ، آر ایف آئی ڈی اور ای چالاننگ

جموں//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے کان کنی محکمہ کی ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی تا کہ جے اینڈ کے بھر میں غیر قانونی کان کنی روکنے کیلئے کان کنی کے شعبے کی اصلاحات کی پیش رفت ، آمدنی اکٹھا کرنے کے اقدامات ، ٹیکنالوجیکل مداخلتوں اور نفاذ کے میکانزم کا جائیزہ لیا جائے ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے محکمہ کی کارکردگی کا جائیزہ لیا جو پالیسی اصلاحات کو نافذ کرنے ، معدنی بلاکس کی نیلامی اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے میں شامل ہے ، جبکہ معدنی وسائل سے شفافیت ، استحکام اور آمدنی کی زیادہ سے زیادہ حد تک حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے بی آئی ایس اے جی ۔ این کی جدید ٹیکنالوجیکل خصوصیات سے لیس ایک مضبوط اور موثر کان کنی کی نگرانی کے نظام کی تخلیق میں کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے گاڑیوں کی نگرانی کا نظام ، عوامی شکایات کی درجہ بندی پلیٹ فارم ، اور اہم اخراجی راستوں پر نصب اے ٹی ایم سی کیمروں کی لائیو ڈیمونسٹریشن دیکھی اور اس نظام کی غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر مجاز نقل و حمل کو نمایاں طور پر روکنے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
معدنی وسائل کی سائنسی تشخیص کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ ایم ای سی ایل کے ذریعے بڑے معدنی بلاکس جیسے لیگ نائٹ ، مرمر ، گرافائٹ اور گرینائٹ کی جی 3 مرحلے کی جیولوجیکل سٹڈیز کی جائے تا کہ معدنی ذخائر کے واضح تخمینے قائم کئے جائیں اور مستقبل کی نیلامیوں کے دوران بہتر سرمایہ کاروں کی دلچسپی حاصل کی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ پر زور دیا کہ مختلف ضلعوں میں 110 غیر فعال معمولی معدنی بلاکس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیزی سے کام کیا جائے تا کہ ان کی آمدنی کی صلاحیت کو کھولا جائے اور ترقیاتی کاموں کیلئے تعمیراتی مواد کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ غیر قانونی کان کنی سے نمٹنے میں محکمہ سمجھوتہ نہ کرے اور سخت نفاذ اور سزائی کارروائی کے ذریعے کافی روک تھام پیدا کرے ۔ کان کنی کی اصلاحات اور محکمہ کی طرف سے کئے گئے بڑے کارناموں کے بارے میں اے سی ایس مائیننگ نے بتایا کہ سات لائم سٹون بلاکس کی ای نیلامی کو 24 نومبر 2025 کو وزیر برائے کوئلہ و کان کنی نے رسمی طور پر شروع کی ، جو بڑے معدنیات کی سائنسی اور شفاف استحصال کی طرف ایک بڑا قدم ہے ۔ انہوں نے رواں مالی سال کے دوران محکمہ کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں پر تفصیل سے بریف کیا ۔
چیف سیکرٹری نے یہاں شفاف اور ماحولیاتی طور پر پائیدار کان کنی کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کی وقت پر عملداری ، ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال اور محکموں کے درمیان قریبی رابطی کاری کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ ٹائم لائینز پر عمل کریں ، فیلڈ لیول کی نگرانی کو مضبوط بنائیں اور غیر قانونی کان کنی کو ختم کرنے اور یو ٹی کے معدنی وسائل سے عوامی فائدہ کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل سسٹمز کا مکمل فائدہ اٹھائیں ۔