amit shah

لال قلعہ کے باہر حملہ ایک مزموم حرکت ، متاثرین کے ساتھ ہماری یکجہتی

کوئی بھی دوبارہ ایسے حملے کے بارے میں سوچنے کی جرات بھی نہیں کرے گا / امیت شاہ

سرینگر / سی این آئی // دہلی دہشت گردی کے تمام ذمہ داروں کو ایسی سز ا ملے گی کہ کوئی بھی ہندوستان میں اس طرح کے حملے کے بارے میں سوچنے کی بھی جرات نہیں کرے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا اس دہشت گردانہ کارروائی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا عزم یقینی طور پر پورا کیا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی کار دھماکے کے مجرموں کو سزا دینے کیلئے مرکزی حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا کہ اس سے دنیا کو پیغام جائے گا اور کوئی بھی ہندوستان میں اس طرح کے حملے کے بارے میں سوچنے کی بھی جرات نہیں کرے گا۔شاہ کا پیغام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات میں شری موتی بھائی آر چودھری ساگر سینک اسکول اور ساگر آرگینک پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آیا۔ اس موقعہ پر وزیر داخلہ نے دہلی میں 10 نومبر کو ہونے والے کار دھماکے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، اور کہا کہ وزیر اعظم مودی کا اس دہشت گردانہ کارروائی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا عزم یقینی طور پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ’’دہلی دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو دی گئی سزا سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ ہمارے ملک میں کسی کو اس طرح کے حملے کے بارے میں سوچنے کی بھی جرات نہیں کرنی چاہئے ‘‘ ۔شاہ نے کہا’’وہ تمام لوگ جنہوں نے اس بزدلانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے اور جو اس کے پیچھے ہیں انہیں قانون کے سامنے لایا جائے گا اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی۔ حکومت ہند اور وزارت داخلہ اس کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ‘‘ اس موقع پر، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ساگر آرگینک پلانٹ اور موتی بھائی چودھری ساگر سینک اسکول کا افتتاح ہے، اور اس بات کی نشاندہی کی کہ موتی بھائی کاکا مانسا کے تمام شہریوں کے لیے ایک مثالی اور تحریک ہیں۔شاہ نے کہا کہ موتی بھائی نے ایک ایسی زندگی گزاری جو پوری طرح سے مہاتما گاندھی کے اصولوں پر مبنی تھی۔ شاہ نے کہا کہ موتی بھائی چودھری کے نام پر قائم ساگر سینک اسکول گجرات کے کئی اضلاع کے بچوں کے لیے ہندوستانی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کا راستہ کھولے گا۔