ڈائریکٹر اِنفارمیشن او رڈِی آئی پی آر کے ملازمین کا جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر کی دادی کےاِنتقال پر اِظہار تعزیت

دوسرے ساتھیوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اِظہارکیا

جموں//ڈائریکٹراِنفارمیشن و پبلک ریلیشنز نتیش راجورا نے جوائنٹ ڈائریکٹراِنفارمیشن کشمیر سیّد شاہنواز بخاری کی دادی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اِظہار کیا ہے۔اِس سلسلے میں ایک تعزیتی میٹنگ میڈیا کمپلیکس جموں میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے کی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر ظہور احمد رینہ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں دیپک دوبے، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن سینٹرل سنیل کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن پی آر/اے وی جاوید احمد،محکمہ کے دیگر افسران اورملازمین نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے مرحومہ کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی اور جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مرحومہ کی روح کو دائمی سکون اور پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔ ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے بھی جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر سے دلی ہمدردی کا اِظہار کیا۔دریں اثنا،تعزیتی میٹنگ کے شرکأنے محکمہ کے اِنفارمیشن اسسٹنٹ حمیداللہ بچوکے والد نسبتی کے اِنتقال اور ڈرائیور اِقبال سنگھ کی والدہ کے اِنتقال پر بھی اِظہارِ تعزیت کی۔ اَفسران و ملازمین نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوارکنبوںکے ساتھ ہمدردی ویکجہتی کا اِظہار کیا ہے۔