چیف سیکرٹری کا پی سی سی ایف جموں وکشمیر کے والد کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ (پی سی سی ایف)جموں و کشمیر سریش کمار گپتا کے والد شری مدن لال گپتا کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے اَپنے تعزیتی پیغام میں پوری جموں و کشمیر اِنتظامیہ کی جانب سے سریش کمار گپتا اور سوگوار کنبے سے دِلی ہمدردی کا اِظہار کیا ہے۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کے روح کی ابدی سکون اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دُعا کی۔