ایم ایل اے بسوہلی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سرینگر//بسوہلی سے قانون ساز اسمبلی کے رکن مسٹر درشن کمار نے لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو حالیہ سیلاب اور تیز بارشوں سے متاثرہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کے مسائل سے آگاہ کیا ۔