لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر اَفسران سے بات چیت کی اور سیلاب کی صورتحال اور بچائو اور اِمدادی کاررِوائیوں کا جائزہ لیا

ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ امدادی سامان کی مناسب فراہمی ہو اور متاثرہ اَفراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور دیگر سینئر افسران سے بات چیت کی اور سیلاب کی صورتحال اور بچاؤ و اِمدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ جن علاقوں میں سیلاب کا پانی کم ہو رہاہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر بجلی، مواصلات اور پانی کی سپلائی کوبحال کیا جائے۔ زائد اَز 5000 اَفراد کو نشیبی اور زیرِ آب علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فوج، این ڈِی آر ایف اور ایس ڈِی آر ایف، صوبائی کمشنرکے دفتر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ِامدادی سامان کی مناسب مقدار دستیاب ہو اور متاثرہ اَفراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہو۔اُنہوں نے صوبہ جموںکے مختلف حصوں میں اس آفات سماوی سے متاثرہ تمام اَفراد اور اِمدادی کاموں میں حصہ لینے والے بہادر رضاکاروں کی خیریت اور حفاظت کے لئے دعا بھی کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اَپنے ایک پیغام میں کہا ،’’اُنہوںنے صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور دیگر سینئر اَفسران سے بات چیت کی اور سیلاب کی صورتحال اور بچاؤ و اِمدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور جہاں پانی کم ہو رہا ہے وہاں بجلی، مواصلات اور پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت دی۔زائد اَز 5000 اَفراد کو نشیبی اور زیرِ آب علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ فوج، این ڈِی آر ایف اور ایس ڈِی آر ایف، صوبائی کمشنر کے دفتر کے ساتھ مل کر سے کام کر رہے ہیں اور ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ اِمدادی سامان کی مناسب فراہمی ہو اور متاثرہ اَفراد کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔‘‘