وزیر اعلیٰ کے مشیر کی صفائی کرمچاری نمائندوں سے ملاقات

وزیر اعلیٰ کے مشیر کی صفائی کرمچاری نمائندوں سے ملاقات

سری نگر//صفائی کرمچاریوں کے نمائندوں کے ایک وفد نے آج وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی سے وزیر اعلیٰ کے ’رابطہ‘ دفترسری نگر میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات وفد نے مشیر موصوف کو صفائی کرمچاریوں کو درپیش مختلف مسائل اورمشکلات سے آگاہ کیا۔ ناصر اسلم وانی نے وفد کی بات بغور سنی اور یقین دِلایا کہ حکومت صفائی کرمچاریوں کے صحت عامہ اور شہری صفائی کو برقرار رکھنے میں اُن کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہے۔مشیرناصر اسلم وانی نے وفد کو یقین دِلایا کہ اُن کے جائز مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا اور مقررہ وقت پر اُن پر توجہ کدی جائے گی ۔ نمائندوں نے مشیر کی طرف سے دی گئی یقین دہانی پر اطمینان اور اُمید کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں حکومت فرنٹ لائن ورکروں کے وقار ، عزت ، حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم ہے اور ان کے مسائل کو سُن کر مناسب کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔