جموں و کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے پر زور
سرینگر// جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹرز کے ساتھ ایک خصوصی مشاورتی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد جموں و کشمیر کی سیاحت کو قومی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ریاست کے سیاحتی تنوع، قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے پر روشنی ڈالتے ہوئے، ٹور آپریٹرز کو جموں و کشمیر کی تشہیر میں شراکت داری کی دعوت** دی۔وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گیتاکہ سیاحت کے شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔سرکاری طور پر جاری بیان میں، وزیر اعلیٰ کے دفتر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس” (سابقہ ٹوئٹر)پر کہا:وزیر اعلیٰ نے ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ خصوصی مشاورت کی، جس میں جموں و کشمیر کی منفرد سیاحتی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے ٹور آپریٹرز کو ریاست کے فروغ میں اشتراک کی دعوت دی اور مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب حکومت جموں و کشمیر کو نہ صرف سیاحتی اعتبار سے پْرکشش مقامکے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے بلکہ معاشی استحکام کے لیے بھی سیاحت کو ایک مرکزی ستونی حیثیت دینا چاہتی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس طرح کی کاوشیں ریاست میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ کریں گی اور مقامی روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔










