سری نگر//محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈہینڈ لوم کشمیر کے افسران و ملازمین نے ڈائریکٹوریٹ آفس سری نگر میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد کی جس میں ڈائریکٹر مسرت اسلام کے والدکے اِنتقال پر گہرے دُکھ اور یکجہتی کا اِظہار کیا گیا۔ تعزیتی میٹنگ میں محکمہ کے سینئر اَفسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی جنہوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ میٹنگ میںمرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کے صبر و جمیل اور ہمت کے لئے دعا کی گئی۔ اَفسران نے محکمے کی جانب سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا،’’والدین کا اِنتقال ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہوتا ہے۔ محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کی طرف سے ہم مسرّت اسلام اور اُن کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اِظہار کرتے ہیں۔دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم سوگوار کنبے کے اَفراد کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔‘‘ محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر دُکھ کی اِس گھڑی میں مسرت اِسلام اور اُن کے اہلِ خانہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔










