ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکا دوسرا مقابلہ 2 جولائی سے برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ہندوستانی خیمے سے ایک بری خبرسامنے آئی ہے۔ یہ خبرٹیم انڈیا اوراس کے فینس کی ٹینشن میں اضافہ ہونے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سائی سدرشن زخمی ہوگئے ہیں۔ سدرشن کا ایجبسٹن ٹسٹ میچ میں کھیلنا مشکل بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لیڈس میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ کے دوران ہی سائی سدرشن کے کندھے پرچوٹ لگی تھی۔ فی الحال، بی سی سی آئی کی طرف سائی سدرشن کے زخمی ہونے پرکوئی اپڈیٹ سامنے نہیں آیا ہے۔
کون لے گا سائی سدرشن کی جگہ؟
سائی سدرشن نے انگلینڈ کے خلاف لیڈس میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ سے اپنے ٹسٹ کیریئرکی شروعات کی۔ حالانکہ ڈیبیواننگ میں وہ زیرو پرآوٹ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد دوسری اننگ میں وہ صرف 30 رن ہی بنا سکے۔ اب اگرسائی سدرشن دوسرے ٹسٹ میں نہیں کھیلتے ہیں توپھران کی جگہ دھرو جریل یا نتیش کمارریڈی سے کسی ایک کوآخری گیارہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کرون نائر تین نمبرپربلے بازی کرسکتے ہیں۔
ہندوستان لوٹا یہ خونخوارتیزگیند باز
واضح رہے کہ نوجوان تیزگیند بازہرشت رانا کوانگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستان کی 18 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن انڈیا-اے کا میچ ختم ہونے کے بعد انہیں واپس نہیں بھیجا گیا تھا۔ وہ 19ویں کھلاڑی کے طورپرٹیم سے جڑے ہوئے تھے۔ لیڈس کے بعد جب ٹیم دوسرے ٹسٹ میچ کے لئے برمنگھم پہنچی تو ہرشت رانا نہیں نظرآئے، تب خبرسامنے آئی کہ انہیں واپس ملک بھیج دیا گیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، گوتم گمبھیرنے بتایا، “میں نے ابھی چیف سلیکٹرسے بات نہیں کی ہے۔ میں چیف سلیکٹرسے بات کروں گا کیونکہ اسکواڈ میں کچھ فٹنس سے متعلق پریشانیاں تھیں۔ اس لئے ہرشت رانا کوہم نے بیک اپ پلیئرکے طورپرٹیم میں شامل کیا تھا۔ فی الحال سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، اس لئے انہیں ہندوستان واپس لوٹنا ہوگا۔” (بھارت ایکسپریس اردو)










