The Centre must fulfill the promise made to the people of Jammu and Kashmir.

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا منشیات کے خلاف عزم

نوجوان مواقع کے حقدار ہیں، نشے کے نہیں

سرینگر/وی او آئی//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منشیات کے خلاف جدوجہد کو اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے نوجوانوں کو نشے سے نہیں، بلکہ روشن مستقبل کے مواقع سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں، جو وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر شیئر کیا، انہوں نے کہاکہ ’’ہم ایک ایسے جموں و کشمیر کے لیے متحد ہیں جو منشیات سے پاک ہو، جہاں نوجوانوں کی توانائی تخلیق، ترقی اور قیادت کی راہوں میں استعمال ہو۔‘‘انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ میری حکومت بحالی، بیداری اور سخت نفاذ کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ ہماری نوجوان نسل کی زندگی اور ان کے خوابوں کا سوال ہے۔عمر عبداللہ نے عوام اور خاص طور پر والدین و اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ نشے کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں اور معاشرتی بیداری پیدا کریں۔قابل ذکر ہے کہ 26جون کو ہر سال عالمی سطح پر انسداد منشیات کا دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد منشیات کے استعمال اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور پالیسی سطح پر مؤثر اقدام کی اپیل کرنا ہوتا ہے۔