nasir aslam wani

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ہمارا آئینی حق ہے،انتخابات سے نہیں گھبراتے۔ناصر اسلم وانی

سرینگر/وی او آئی//نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی انتخاب سے خوفزدہ نہیں اور جموں و کشمیر کے عوام کا *ریاستی درجہ بحال ہونا اُن کا بنیادی آئینی حق ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ *راجیہ سبھا انتخابات کا انعقاد جموں و کشمیر میں فوری طور پر کیا جانا چاہیے* تاکہ سیاسی عمل کو مکمل جمہوری شکل دی جا سکے۔ناصروانی نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے ہر موڑ پر جمہوریت کا دفاع کیا ہے اور آج بھی ہم الیکشن میں جانے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہمارا سب سے پہلا مطالبہ ریاستی درجہ کی بحالی ہے، جو کسی مرحلے پر رعایت نہیں ہو سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو سیاسی، آئینی اور سماجی سطح پر مساوی حقوق ملنے چاہئیں، جیسا کہ ملک کے دیگر ریاستوں میں شہریوں کو حاصل ہیں۔