پونچھ//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امورجاوید احمد رانا نے عوامی شکایات کو فوری اور تسلی بخش ازالے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر موصوف نے مینڈھر میں عوامی وفود اور اَفراد سے ملاقات کرتے ہوئے شہری سہولیات، سڑک رابطے، ترقیاتی منصوبے، صحت سہولیات کی بہتری اور قبائلی بہبود سے متعلق مسائل اور شکایات سنیں۔اُنہوں نے کہا کہ بہتر حکمرانی اور جوابدہی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں اورحکومت نے فلاحی پروگراموں اور سکیموں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے شکایات کے اَزالے کا عمل تیز کیا گیا ہے۔جاوید احمد رانا نے وفود کو یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات اور شکایات کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی جائے گی۔اُنہوں نے کچھ معاملات میں موقعہ پر ہی احکامات جاری کئے تاکہ وقت مقررہ کے اندر ان کا حل یقینی بنایا جا سکے جبکہ دیگر معاملات میں اَفسران کو رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔وزیر موصوف نے محکمانہ سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کے تئیں حساس رویہ اَپنائیں اور پیش کردہ شکایات پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
دہلی میںنہیں تو پھر کہاں؟صیح وقت کب آئے گا
پرتاپ پارک اپنی رونق کھو بیٹھا، دیکھ بھال نہ ہونے سے شہری اور سیاح مایوس
کشمیر کی سیاحت کا بدلتا چہرہ
9 ہزار سے زائد یاتریوں کا نیا قافلہ امرناتھ روانہ
مرغ کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ، عام آدمی کی پہنچ سے باہر
میڈیکل کالج سرینگر میں ایم بی بی ایس کی مزید 50 نشستوں کی منظوری
پوشنار دودی پورہ، شمالی کشمیر کا خوبصورت مگر نظرانداز سیاحتی خزانہ
2دہائیوں میں جموں و کشمیر کا درجہ حرارت تقریباً ایک ڈگری بڑھ گیا
پانی کے وسائل کی بے قدری اور سرکارکی عدم توجہی
جنگلات میں جڑی بوٹیوں کے خزانے دستیاب










