رانا نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائیزہ لیا

رانا نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائیزہ لیا

ایم ایل ذڈی بل کے ساتھ کئی امام باروں کا دورہ کیا

سرینگر//وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے آج محرم الحرام کے جلوسوں کے پُر امن اور ہموار طرز عمل کے انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے سرینگر میں شیعہ کے زیر اثر علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا ۔ وزیر موصوف نے ایم ایل اے ذڈی بل مسٹر تنویر صادق اور مختلف محکموں کے سینئر افسران کے ہمراہ کئی امام باروں کا دورہ کیا جن میں باغباں پورہ نوا باغ ، گلشن باغ اور سعیدا کدل شامل ہیں ۔ اپنے دورے کے دوران مسٹر رانا نے تمام انتظامات کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کیلئے محکموں کے مابین قریبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بلاتعطل بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی ، صفائی ستھرائی ، طبی سہولیات اور موثر ٹریفک منیجمنٹ کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر موصوف نے منتظمین اور عقیدت مندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان کے خدشات اور تجاویز سُنیں ۔ مسٹر رانا نے عہدیداروں کو ترجیحی طور پر حقیقی شکایات سے نمٹنے کی ہدایت دی اور یقین دلایا کہ مسٹر عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت مذہبی روایات کے پُر امن اور ہموار طرزِ عمل کی سہولت کیلئے پُرعزم ہے ۔ انہوں نے تمام برادریوں میں اتحاد ، امن اور باہمی احترام کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔