سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر لوگوں کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا یوگا کی تقریبات کے 11 ویں بین الاقوامی دن پر لوگوں کو مبارکباد ۔ اس سال کے بین الاقوامی یوگا ڈے تھیم ’ یوگا برائے ون ارتھ ون ہیلتھ ‘ نے وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کے عالمی تندرستی کے بارے میں وژن کی نشاندہی کی ۔ ہماری قدیم اقدار نے ہمیشہ تمام افراد کی فلاح و بہبود پر زور دیا اور یوگا کے ذریعہ صحت اور خوشی کیلئے جامع نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کی ۔ یوگا دُنیا کو ہندوستان کا تحفہ ہے ۔ آئیے ہم سب صحت مند طرز زندگی اور صحت مند جموں و کشمیر کیلئے یوگا کی مشق کریں ۔
