ایران سے نکالے گئے جموں و کشمیر کے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے

ایران سے نکالے گئے جموں و کشمیر کے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے

حکومت نے واپسی کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا کیا انتظام۔ عمر عبداللہ

سرینگر/وی او آئی//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو اطلاع دی کہ ایران سے نکالے گئے جموں و کشمیر کے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ چکے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق ان طلبا کی وطن واپسی کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ وہ آرام دہ اور محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری پوسٹ کے مطابق، “ایران سے نکالے گئے ہمارے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے۔ ان کے گھروں کی جانب روانگی کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات جاری ہیں جو چند گھنٹوں میں مکمل ہو جائیں گے۔قبل ازیں ایک اور پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے دہلی سے جموں و کشمیر کے لیے مختص بسوں کے معیار کے حوالے سے درج شکایت کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے ریذیڈنٹ کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ جے کے آر ٹی سی کے ساتھ مل کر ڈیلکس بسوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ایران میں زیر تعلیم طلبا کے والدین شدید تشویش کا شکار تھے۔ متعدد والدین نے اپنے بچوں کی جلد از جلد وطن واپسی کے مطالبات کیے تھے۔