سڑک حادثات کا موجب بن کر لوگوں کی زندگی کیلئے خطرے
سرینگر//رام باغ پل کے نزدیک خستہ حال سڑک سڑک حادثات کا موجب بن رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی جاں کا ضیاں کا خدشہ ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق رام باغ پل کے قریب سڑک کی تباہ شدہ حالت نے موٹر سواروں، خاص طور پر بائیک سواروں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے، جہاں گہرے گڑھے اور ٹوٹی ہوئی سطح روزانہ کے سفر کو ایک خطرناک مہم بنا رہے ہیں۔ یہ سڑک، جو شہر کی سب سے مصروف شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، گزشتہ دو سالوں سے انتہائی بدحالی کا شکار ہے۔ شہریوں کے مطابق یہ اب صرف ایک عام مسئلہ نہیں، بلکہ ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ نٹی پورہ کے رہائشی محمد اقبال نے اپنی خوفناک تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا، “میں صبح کے وقت تیز رفتاری میں بائیک چلا رہا تھا کہ اچانک پہیہ ایک گہرے گڑھے میں پھنس گیا، جس سے میری بائیک پھسل گئی۔ مجھے گھٹنے اور بازو میں شدید چوٹیں آئیں۔ میں خوش قسمت تھا کہ بچ گیا۔مقامی افراد نے کئی بار حکام سے شکایات درج کرائی ہیں، لیکن کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ معمولی مرمت بھی صرف چند ہفتوں کے لیے کارگر رہتی ہے، اور پھر سڑک دوبارہ خطرناک حالت میں آ جاتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس اہم شاہراہ، جو ایئرپورٹ تک رسائی فراہم کرتی ہے، کی فوری مرمت کی جائے تاکہحادثات اور انسانی جانوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔










