manooj sinha

لفٹینٹ گورنر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ یہ تہوار 7 جون 2025 کو منایا جائے گا ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ‘‘۔ انہوں نے کہا آئیے معاشرے میں اتحاد ، ہم آہنگی اور اخوان کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور سب کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے محبت اور شفقت کے ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں امن ، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے بھی دعا کی ۔