Shaleen Kabra

شالین کابرا نے عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی خاطر

جموں اور سری نگر کے سینٹرل ریکارڈ روموں کیلئے آن لائن خدمات کا آغاز کیا

جموں// فائنانشل کمشنر ریونیو شالین کابرانے جموں اور سری نگر کے سینٹرل ریکارڈ روموں کے لئے آن لائن خدمات کاآغاز ک یا جو حکومت کے پروگراموں تک عوام کی رسائی کو بہتر بنانے اور شہری خدمات کو فروغ دینے کی اہم کوشش ہے۔یہ نئی آن لائن خدمات جے کے ریونیو پورٹل کے ساتھ مربوط کی گئی ہیںجو سرکاری عمل کو آسان بنانے، دفتری تاخیر کو کم کرنے اور اہم خدمات تک سہولیت اور تیز رَسائی فراہم کرنے کے وسیع تراَقدام کا حصہ ہیں۔ اس اقدام کے تحت شہری اب بغیر کسی ذاتی دورے کے، سینٹرل ریکارڈ روموں میں موجود ریونیو سے متعلق اہم دستاویزات آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اَقدام سے بڑا فائدہ شہریوں کے لئے آسانی، سرکاری دفاتر کے دورے کی ضرورت میں کمی، کم انتظار کا وقت، آسان درخواستیں، تیز تر کارروائی، شفافیت میں اضافہ اور کاغذی کارروائی میں کمی ہے۔شہری اَپنے کمپیوٹرز، سمارٹ فونز یا ٹیبلیٹس کے ذریعے jkrevenue.nic.in پر جا کر ان خدمات سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور سرکاری خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینے کے اَپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اِس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز جموں کانتا دیوی اور ایڈیشنل کمشنر فائنانشل کمشنر ریونیو جے اینڈ کے ڈاکٹر طاہر فردوس بھی موجود تھے۔