گگن گیر گاندربل میں دو سال کا کمسن بچہ پانی کی کھائی میں گرنے کے بعد جاں بحق
سرینگر // قاضی گنڈ کے پانزتھ علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں دو کمسن بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کمائو لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر گاندربل میں دو سالہ کمسن بچہ پانی کی کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی گنڈ کے چومولہ علاقے میں سڑک کا ایک المناک حادثہ پیش آنے کے بعد ایک غریب مزدور جو دو کمسن بچوں کا والد تھا کی موت واقع ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق علاقے میں سوموار کی اعلیٰ الصبح پیش آئے حادثے میں ریاض احمد گنائی ساکنہ پانزتھ کولگام زخمی ہو گیا جس کے بعد اگرچہ ا س کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔ نمائندے کے مطابق ریاض احمد دو بچوں کو والد ہونے کے علاوہ گھر کا واحد کمائو تھا ۔ گگن گیر گاندربل علاقے میں دو سالہ کمسن بچہ پانی کی کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہو ا۔نمائندے کے مطابق معصوم بچہ اپنے رہائشی مکان کے لان میں موجود تھا جس کے بعد حادثاتی طور پر پانی کی کھائی میں پھسل جانے کے بعد فوت ہوگیامقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ لان میں کھیل رہا تھا۔معصوم بچے کی شناخت ماہر احمد چوہان ولد گلزار احمد ساکن کگن گیر گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں واقعات کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔










