آئندہ دو دنوں تک وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیشگوئی ،فلیش فلڈس اور لینڈ سلائٹڈنگ کے پیش نظر ایڈ وائزری جاری
سرینگر // محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال کے بیچ میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ پیر کی گلی اور روز دان ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد دن اور رات کے درجہ حرارت میںکمی سے بہار کے موسم میں ٹھنڈی محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے 8جون تک مجموعی طو رپر موسم خراب رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کچھ جگہوں پر فلیش فلڈس آنے کا خطرہ ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال مسلسل جاری ہے جس کے چلتے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی ۔محکمہ کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات سے موسم صورتحال میں تبدیلی آتے ہی گرج چمک کے ساتھ جم کر بارشیں ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں سنیچروار کی صبح تک بارشوں کاسلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی گلی ، دراس ، راز دان ٹاپ اور دیگر مقامات پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ رام بن ضلع میں شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی گلی پر 2 سے 4 انچ، راز داں ٹاپ پر 3 انچ، سنتھن ٹاپ پر قریب 2 انچ برف باری ہوئی ہے جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 19.3 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 15.4 ملی میٹر، پہلگام میں 13.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 11.2 ملی میٹر، گلمرگ میں 24.6 ملی میٹر اور بارہمولہ میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا رہنے کے بیچ بارش اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ نے کہا کہ آج کشمیر کے کئی مقامات پر اور جموں کے متعدد مقامات خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں بارش/گرج چمک کی توقع ہے۔اگلے کچھ دنوں تک یہی موسمی صورتحال ایک جیسی رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر 6 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانے درجے سے بھاری بارش ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مطابق 30 اور 31 مئی کو چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم، جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر ابر آلود موسم رہے گا اور ممکنہ طور پر چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یکم اور 2 جون کو چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 6 جون تک، جموں و کشمیر عام طور پر خشک موسم کا مشاہدہ کرے گا، ہلکی بارش کے ساتھ ہلکی بارش کے ساتھ دوپہر کے آخر میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ایک ایڈوائزری میں، محکمہ موسمیات نے لوگوں کو شدید بارشوں کی وجہ سے کچھ جگہوں پر فلیش فلڈس کے امکان کے بارے میں خبردار کیا۔ اس نے چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ/ مٹی کے تودے گرنے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔لوگوں کو کمزور علاقوں سے اپنا فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں، تاروں، پرانے درختوں وغیرہ سے دور رہیں۔










