سرینگر//محکمہ جیالوجی و مائننگ میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں جن کے تحت21 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ محکمہ صنعت و حرفت کے کمشنر سیکریٹری وکرم جیت سنگھ کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر ایچ ایل لینگہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر (سنٹرل) کشمیر کے خالی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ منرل افسر راجوری، محمد رفیق کو پونچھ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ ڈرلنگ انجینئر شیو کمار شرما، جو اس وقت سانبہ میں بطور ڈسٹرکٹ منرل افسر تعینات تھے، کو سینیئر ڈرلنگ انجینئر کشمیر کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اِنچارج ڈرلنگ انجینئر، الطاف حسین وانی، جو کپواڑہ میں ڈسٹرکٹ منرلافسر کے طور پر کام کر رہے تھے، کو جوائنٹ ڈائریکٹر، جموں کے دفتر میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈرلر وِشال ڈوگرہ، کو سینیئر ڈرلنگ انجینئر جموں کے دفتر سے، ڈسٹرکٹ منرل افسر کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈرلر عرفان رسول میر، جو بانڈی پورہ میں بطور ڈسٹرکٹ منرل افسر تعینات تھے، کوسنیئر ڈرلنگ انجینئر، جموں کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔ڈرلر رنجیت سنگھ، جو گاندربل میں ڈسٹرکٹ منرل افسر تھے، کو سنیئر ڈرلنگ انجینئر کشمیر کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ منرل افسر محمد سلیم ڈار، سرینگر، کو گاندربل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈرلر انکور سچدیوا، سنیئر ڈرلنگ انجینئر جموں کے دفتر سے، کو ڈسٹرکٹ منرل افسر کشتواڑ مقرر کیا گیا ہے۔ایو ا? ڈی محمد منظور ڈار، جو پلوامہ میں بطور ڈسٹرکٹ منرل افسر خدمات انجام دے رہے تھے، کو چیف ڈرلنگ انجینئر، جیالوجی و مائننگ، کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔ جونیئر انجینئر (کیمیکل) ممتاز احمد شاہ، جوائنٹ ڈائریکٹر آفس کشمیر سے، کو ڈسٹرکٹ منرل آفیسر کپواڑہ مقرر کیا گیا ہے، اور انہیں بانڈی پورہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ کیمسٹ خورشید احمد ڈار، انچارج سی ایم ٹی لیب سرینگر، کو ڈسٹرکٹ منرل افسر پلوامہ تعینات کیا گیا ہے اور کولگام کا چارج بھی ان کے سپرد کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر، کشمیر کے دفتر سے جیولوجسٹ گریڈ،سکینڈفیاض احمد بٹ ، کو ڈسٹرکٹ منرل آفیسر شوپیان تعینات کیا گیا ہے۔ جیولوجسٹ گریڈ،تھرڈ محمد سرفراز، جوائنٹ ڈائریکٹر، جموں کے دفتر سے، کو ڈسٹرکٹ منرل آفیسر سانبہ مقرر کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر آفس کشمیر سے جونیئر انجینئر (کیمیکل) ندیم احمد بٹ، کو ڈسٹرکٹ منرل افسر بڈگام مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بڈگام میں ڈسٹرکٹ منرل افیسر ڈرلر فیصل مسعود وانی، کو جوائنٹ ڈائریکٹر آفس جموں منتقل کیا گیا ہے۔جیولوجسٹ گریڈ،تھرڈ سرفراز شبان، جوائنٹ ڈائریکٹر آفس کشمیر سے، کو ڈسٹرکٹ منرل آفیسر بارہمولہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈرلر ذوالفقار محمد شفیع، جو بارہمولہ میں ڈسٹرکٹ منرل افسر تھے، کو جوائنٹ ڈائریکٹر آفس جموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹور اینڈ سپلائیز افسر بلال احمد یتو، کو کولگام سے، جوائنٹ ڈائریکٹر آفس کشمیر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈرلر شفیق احمد چودھری اور ڈرلر راکیش کمار، دونوں کو سنیئر ڈرلنگ انجینئر جموں کے دفتر سے سنیئر ڈرلنگ انجینئر کشمیر کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ان تبادلوں اور تعیناتیوں کا مقصد فیلڈ سرگرمیوں کو منظم بنانا، موجودہ انسانی وسائل کا مؤثر استعمال اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔










