لیفٹیننٹ گورنر نے راجوری کا دورہ کر کے پاکستان کی بلا اِشتعال فائرنگ سے متاثرہ کنبوں کے اَفراد کے ساتھ ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے راجوری کا دورہ کر کے پاکستان کی بلا اِشتعال فائرنگ سے متاثرہ کنبوں کے اَفراد کے ساتھ ملاقات کی

گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری جاکر پاکستان کی گولہ باری میں زخمی ہوئے اَفراد کی خیریت و عافیت دریافت کی

راجوری//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راجوری کا دورہ کیا اور پاکستان کی طرف سے بلا اِشتعال شدید فائرنگ سے متاثرہ کنبوں کے اَفراد سے ملاقات کی ۔لیفٹیننٹ گورنر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجورری بھی گئے جہاں اُنہوں نے پاکستان کی گولہ باری میں زخمی ہوئے اَفراد کی خیریت عافیت دریافت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع کی موجودہ صورتحال اور اِمداد کی تقسیم، ضروری اشیاء کی دستیابی ، طبی اور ایمرجنسی خدمات ، املاک اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصان اور ضلع میں نئے بنکروں کی ضرورت سے متعلق دیگر اہم اَمور کے بارے میں بریف کیا۔ اِس موقعہ پر دشمن کی جانب سے شہری آبادی پر کی گئی گولہ باری میں جاں بحق ہوئے ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری ڈاکٹر راج کمار تھاپا کو بھی خراج ِعقیدت پیش کیا گیا۔ بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ رہائشی مکانات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے مقامی رہائشیوں سے گفتگو کی ، ان کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا اوراُنہیں یقین دِلایا کہ مرکزی حکومت لوگوں کی حفاظت اور باز آبادکاری کے لئے پُر عزم ہے ۔