ان کے مسائل سُنے ، انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کے حقیقی مسائل کو دور کرنے کیلئے اپنی حکومت کی غیر متزلزل وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت محض انتظامی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ایک پختہ فرض ہے ۔ سرینگر میں رابطہ دفتر میں دوسرے دن منعقدہ عوامی رسائی پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے تمام حقیقی معاملات کو ہمدردی کے ساتھ حل کرنے کیلئے وعدہ بند ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکمرانی کا اصل مقصد فعال سُننے ، معنی خیز مشغولیت اور شکایات کے بروقت ازالہ ہے ۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے ہر کونے سے آنے والی آوازیں سُنی جائیں گی ، ان کا احترام اور اخلاص اور عزم کے ساتھ کام کیا جائے گا ۔ دن بھر وزیر اعلیٰ نے متعدد عوامی وفود اور افراد سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو اگاہ کیا ۔ گورنمنٹ ہاؤسنگ کالونی اوم پورہ کے باشندوں نے ہاؤسنگ بورڈ کے دائرہ اختیار میں مختلف شہری امور کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ۔ کشمیر کے تاجروں اور مینو فیکچررز فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کی نمائندگی کرنے والے وفد نے وادی میں تاجروں کی برادری کو درپیش مستقل چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ جے اینڈ کے ایمپینلڈ اسپتالوں اور ڈائلیسس سینٹرز ایسوسی ایشن نے نجی شعبے کے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور پالیسی کی حمایت سے متعلق اہم خدشات کو اجاگر کیا ۔ صنعتی گروتھ سنٹر کے چئیر مین لاسی پورہ نے لاسی پورہ پلوامہ میں صنعتی جائیداد سے متعلق امور پر توجہ دلائی جو صنعتی نمو کیلئے پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی مدد کے حصول کیلئے ہیں ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن ( ایس ایم سی ) کے ایک وفد نے خدمت کے حالات سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں ۔ آل جے اینڈ کے پنچائت سیکرٹری ایسوسی ایشن نے اپنے کیرئیر کی ترقی اور خدمات کو باقاعدگی سے متعلق امور پر روشنی ڈالی ۔ نشاط سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے مقامی خدشات کو وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لایا جن میں زمین سے متعلق امور اور بنیادی شہری ڈھانچے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ متعدد افراد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تا کہ ذاتی اور معاشرتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے تمام وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو مرحلہ وار طور پر ایک جوابدہ اور عوام پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے حل کیا جائے گا ۔










