جیسوال کو ونڈے کرکٹ میں موقع، چمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل

ممبئی: بائیں ہاتھ کے باصلاحیت بلے باز یشاسوی جیسوال کو ہفتہ کے روز چمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا جبکہ فاسٹ بولر محمد شامی طویل عرصے تک انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ تجربہ کار جسپریت بمراہ کا نام بھی ٹیم میں ہے لیکن ان کی دستیابی فٹنس دوبارہ حاصل کرنے پر منحصر ہوگی۔رشبھ پنت اور لوکیش راہول ٹیم کے دو وکٹ کیپر ہوں گے۔ تاہم فاسٹ بولر محمد سراج کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز اور چمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔