آئین وقت کی آزمائش میں کامیاب، نوجوانوں کے جوش اور بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت پر فخر:وزیر اعظم مودی
سرینگر // یہ ہم سب کیلئے بہت فخر کی بات ہے کہ جو آئین اس کے بنانے والوں نے ہمیں دیا وہ وقت کی ہر آزمائش پر کھڑا رہا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ہماری رہنمائی کی روشنی ہے۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے جوش و خروش اور بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت میں ان کے تعاون پر فخر کا اظہار کیاجو بھارت کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف بڑھنے میں ایک اہم محرک ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ’من کی بات‘ کی 117 ویں قسط میں بھارت کے تخلیقی اور انٹرٹینمنٹ شعبے کیلئے ایک اہم سنگ میل کے بارے میں دلچسپ خبر ساجھا کی۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ بھارت اگلے سال 5 سے 9 فروری 2025 تک پہلی بار ورلڈ آڈیو ویڑول انٹرٹینمنٹ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔اپنے ماہانہ من کی بات نشریات میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے نوٹ کیا کہ اگلے یوم جمہوریہ کو آئین کے نفاذ کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔انہوں نے کہا ’’یہ ہم سب کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ جو آئین اس کے بنانے والوں نے ہمیں دیا وہ وقت کی ہر آزمائش پر کھڑا رہا۔ یہ ہماری رہنمائی کی روشنی ہے، ہماری رہنما ہے۔ ‘‘ مودی نے کہا کہ وہ ملک کے رہنما دستاویز کی وجہ سے زندگی میں اس مقام پر پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آئین کو مختلف زبانوں میں پڑھ سکتے ہیں، سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اس کی تمہید کی طرف لے جانے والے اپنے ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے 26 نومبر کو یوم آئین کے بعد سے سال بھر کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔اپوزیشن جماعتوں، خاص طور پر کانگریس، نے ان کی حکومت پر آئین کو کمزور کرنے کا الزام لگایا ہے، جس کی حکمراں بی جے پی نے سختی سے تردید کی ہے۔مودی نے آئینی اقدار اور روح کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حکومت کی کوششوں کو مسلسل اجاگر کیا ہے اور اس کے نتیجے میں اہم اپوزیشن کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ جب بھی اقتدار میں تھی ملک کی رہنما دستاویز کو توڑ رہی ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بھارت اگلے سال 5 سے 9 فروری 2025 تک پہلی بار ورلڈ آڈیو ویڑول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کی میزبانی کرے گا۔ویوز سمٹ کا موازنہ ڈیووس جیسے عالمی پروگراموں سے کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا’’دنیا کے سامنے بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے تخلیقی ذہن بھی بھارت میں جمع ہوں گے۔ یہ سمٹ بھارت کو عالمی مواد کی تخلیق کا مرکز بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔‘‘ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے جوش و خروش اور بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت میں ان کے تعاون پر فخر کا اظہار کیا جو بھارت کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف بڑھنے میں ایک اہم محرک ہے۔انھوں نے کہا کہ چاہے آپ ایک نوجوان تخلیق کار ہوں یا قائم آرٹسٹ، بالی ووڈ یا علاقائی سنیما سے وابستہ ہوں، ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ہوں، اینی میشن، گیمنگ کے ماہر ہوں یا انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی میں جدت طراز ہوں، میں آپ کو ویو سمٹ کا حصہ بننے کی اپیل کرتا ہوں۔ویوز سمٹ بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کیلئے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہے ، تعاون کو فروغ دے گا اور عالمی معیار کے مواد کی تخلیق کے مرکز کے طور پر ملک کی صلاحیت کو ظاہر کرے گا۔۔وزیر اعظم نے 2024 میں بھارتی سنیما کی کئی مشہور ہستیوں کی 100 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے لازوال فلموں کے ذریعے بھارت کی سافٹ پاور کے اظہار میں راج کپور کی اداکاری، محمد رفیع کی مسحور کن آواز جو تمام نسلوں کو بھاتی ہے ، اور اکنینی ناگیشور راو کی بھارتی روایات کی عکاسی کرنے والی تیلگو سنیما میں خدمات کا اعتراف کیا۔










