ستیش شرما نے لوگوں کو کرسمس کی مُبارک باد دی

جموں//وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و اَمورصارفین ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، ٹرانسپورٹ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، اِنفارمیشن ، اے آر آئی اور ٹریننگ ستیش شرما نے کرسمس کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو دِلی مُبارک باد پیش کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کرسمس دُنیا بھر میں خوشیوں کا تہوار ہے جو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن عیسیٰ مسیح کے یوم پیدائش کی یاد دلاتا ہے اور امن اور ہم آہنگی کے جذبے کا پیغام دیتا ہے۔عیسیٰ مسیح نے قربانی ، محبت ، رواداری کے قیمتی پیغام کو پھیلایا اور سادگی اور رحمدلی کی اعلیٰ خصوصیات کی تبلیغ کی۔