nia

این آئی اے کی جانب سے وادی کشمیر اور یوپی میں چھاپے

بارہمولہ، بڈگام، ریاسی اور اننت نات اضلاع میں تلاشی کارروائیاں

سرینگر//این آئی اے نے ٹرر فنڈنگ اور دہشت گردی کے دیگر معاملات میں جموں کشمیر اور اُتر پردیش میں 19مقامات پر چھاپے مار کارروائی انجام دی جس دوران کئی قابل اعتراض اشیاء اوردستاویزات برآمدکرنے کادعویٰ کیا گیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جیش محمد نامی کالعدم ملی ٹنٹ تنظیم کے ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جمعرات کی صبح جموں وکشمیر یونین ٹریٹری اور چار دیگر ریاستوں میں 19 مقامات پر چھاپے مارے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے کے دہلی یونٹ میں سال رواں میں ہی درج کئے جانے والے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ این آئی اے آر سی – 13/2024/ این آئی اے /دہلی میں 4 یاستوں اور جموں وکشمیر میں 19 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے’۔ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بارہمولہ، بڈگام، ریاسی اور اننت نات اضلاع میں تلاشی کارروائیاںانجام دی گئی۔این آئی اے نے مزیدکہاکہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کو پاکستان میں قائم جیش محمد کی طرف سے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور ہندوستان میں دہشت پھیلانے کی سازش کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر 19 مقامات پر تلاشی لی۔یہ تلاشیاں تین ریاستوں بشمول اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کی جا رہی تھیں۔جموں و کشمیر میں، این آئی اے کے اہلکاروں نے صبح سویرے اننت ناگ کے بامزو متن علاقے، بارہمولہ کے کریری اور بڈگام اضلاع کے خان صاحب میں چھاپے مارے۔انہوںنے کہاکہ ان کئی جگہوں سے ایجنسی نے قابل اعتراض چیزوں کے علاوہ الیکٹرانک آلات بھی برآمد کرلئے ہیں۔