nasir aslam wani

ہمیں امید ہے کہ آئندہ سال 05 دسمبر کو جموں و کشمیر کی چھٹیوں کے طور پر دیکھیں گے

شیخ محمد عبداللہ کے اعزاز میں 5 دسمبر کو تعطیل کی تجویز لیفٹنٹ گورنر آفس کو بھیج دی گئی/ ناصر اسلم وانی

سرینگر /// ہمیں امید ہے کہ آئندہ سال 05 دسمبر کو جموں و کشمیر کی چھٹیوں کے طور پر دیکھیں گے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ کے اعزاز میں 5 دسمبر کو تعطیل کے طور پر بحال کرنے کی تجویز لیفٹنٹ گورنر آفس کو بھیج دی گئی۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے اعلان کیا کہ وزراء کی کونسل نے 5 دسمبر کو عام تعطیل کے طور پر بحال کرنے کیلئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو باضابطہ طور پر ایک تجویز پیش کی ہے۔ ناصر اسلم وانی نے حضرت بل میں شیخ محمد عبداللہ کے مزار پر اپنے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئیامید ظاہر کی کہ اگلے سال تعطیل وقت پر بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا’’یہ تجویز پہلے ہی ایل جی کے دفتر کو بھیج دی گئی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ ایک بار پھر اس اہم دن کو منائیں گے‘‘۔