زینہ پورہ شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا
سرینگر // کشتواڑ کے چترو علاقے میں حادثاتی طور پر بند وق سے گولی نکلنے کے بعد فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گیا جبکہ زینہ پورہ شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق کشتواڑ کے چترو علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب فوجی اہلکار کی بندوق اچانک چلی اور اس سے نکلی گولی کا وہ خود شکار ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گنم سنگھ ولد بلکار سنگھ ساکنہ نیو دیوان گرہ چکروہی،سچیت گڑھ جموں نامی فوجی اہلکار کی سروس رائفل غلطی سے چلی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس در ج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر شوپیان کے زینہ پورہ سی آر پی ایف اہلکار نے منگل کو مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔معلوم ہوا ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار نے ہارٹیکلچر فارم زینہ پورہ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس کی شناخت 178 بٹالین کے پرم ویر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے اور اس انتہائی قدم کے پیچھے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔










