نئے سال کی آمد پرتحفہ وزیراعظم بھی جموںو کشمیرکے تئیںانتہائی سنجیدہ / ستیش شرما
سرینگر// جموں وکشمیر کا سٹیٹ ہڈبحال کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے امور صارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے وزیر نے سال نوکے موقعے پرجموں وکشمیرکے لوگوں کو تحفہ دینے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم جموںو کشمیر کی تعمیروترقی عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے تمام ممبران اسمبلی ایک کنبہ ہیں اور ہم سب کایہ فرض ہیں کہ جموںو کشمیرکوترقی کی منزلوں پرلے جانے لوگوںکے مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دے۔ سیاسی اختلافات سے بالاترہوکرہم نے اپنی خدمات کوانجام دیناہوگا ۔پچھلے تیس برسوں سے جموںو کشمیرکے لوگ مصائب کاسامناکررہے ہیں او رہمسایہ ملک کی جانب سے ہروقت جموںو کشمیرمیں امن درہم برہم کرنے اور لوگوںکومصائب میں مبتلاکرنے کے منصوبے ترتیب دیئے جاتے ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق امورصارفین عوامی تقسیم کاری کے وزیرستیش شرما نے کہاکہ ہم مرکزی سرکار سے چاہتے ہیں کہ وہ جموںو کشمیرکو سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جوکچھ ہم نے چھیناگیاہے اسے دوبارہ لوٹادے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکے لوگ پچھلے تیس برسوں سے گوناں گوں مصائب سے مبتلاہیں او ردرپردہ جنگ کاسامناکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت شعبہ سمیت تمام اداروں کی حالت ابترہوچکی ہے جنہیں پھر سے ڈگر پر لانے کے لئے بڑے پیمانے پراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکاسٹیٹ ہڈ بحال ہونے سے سرکار کواپنی خدمات انجام دینے میں آسانی ہوگی سرکار کوقا ئم ہوئے ایک مہینہ سے زیادہ وقت گزر گیا ابھی تک رول آف بزنس کاتعین نہیں ہوا۔ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ دو بار نئی دہلی کارُخ کرچکے ہیں او ران کی غرض تھی کہ رول آف بزنس او رسٹیٹ ہڈ بحال کیاجا ناچاہئے ہم جموںو کشمیرکی تعمیروترقی عوامی مسائل کے ازالے اور لوگوںکوراحت پہنچانے کے لئے سرکار میں شامل ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے دیگر رفقہ بھی جموںو کشمیرکوترقی کی منزلوں پرلے جانے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہاہم دہلی حکومت کی طرح مرکزی سرکارکے ساتھ ٹکراؤ کاراستہ اختیار نہیں کرینگے ۔ہم مفاہمت اور ایک دوسرے کے نقطہ نگاہ کوسمجھ کرجموںو کشمیرکے لوگوں کے مسائل کاحل نکالنے کی کوشش کرینگے ۔انہوںنے کہاممبران اسمبلی جس کسی پارٹی کے لئے ہم تمام90افراد ایک ہی کنبے کے لوگ ہے ہمار ایہ فرض ہے کہ ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کودرپیش مشکلات کاازالہ کرلے انہیں راحت پہنچانے کے لئے اقداما ت اٹھائے جائے۔انہوںنے کہاسیاست سے بالاترہوکر ہمیں عوامی خدمت کرنی ہوگی ۔کابینیہ وزراء نے کہاکہ نئے سال کی آمد پر جموںو کشمیرکے لوگوں کوحکومت کی جانب سے تحفہ فراہم کیاجائیگا دو سو یونٹ بجلی مفت بارہ گیس سیلنڈروں کی فراہمی اور غذائی اجناس کے کوٹے میں اضافہ کرنے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسے مرکزی سرکار کوفراہم کرنے ہے تاہم ہم نے کئی معاملات پرصلح مشورہ کیاہے صبرکرے سرکار راحت پہنچانے کے موڑ میں ہے او رلوگوں کے ساتھ جووعدے کئے ہے انہیں عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔










