چیف سیکرٹری نے فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم لال منڈی میں’’ ہاٹ ہائوس ‘‘ کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم لال منڈی میں’’ ہاٹ ہائوس ‘‘ کا اِفتتاح کیا

سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم لال منڈی میں’ہاٹ ہاؤس‘ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ اَفسران سے بات چیت کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے ادویاتی اور خوشبودار(ارومیٹک) پودوں کی کمرشل کاشت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ’’ اَدویاتی اور خوشبودار(ارومیٹک) پودوں کی تجارتی کاشت کو فروغ دینا‘‘ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 29 منصوبوں میں سے ایک ہے۔اَتل ڈولو نے فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم کے متعدد پہلوؤں پر خطاب کرتے ہوئے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں اَدویاتی اور خوشبودار(ارومیٹک) پودوں کی تجارتی کاشت کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میںمیڈیسنل پلانٹ سیکٹر کی ترقی سے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے کیوں کہ ملک میں اَدویاتی اور خوشبودار پودوں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔چیف سیکرٹری نے اِستفادہ کنندگان میں پی جی ایس سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔اِس سے قبل ڈائریکٹر ایگری کلچر کشمیر چودھری محمد اقبال نے فلورسٹ ڈاکٹر انجم رشید کے ہمراہ چیف سیکرٹری کو فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم کی ترقی کے لئے مختلف اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے چیف سیکرٹری کوجامع زرعی ترقیاتی پروگراموں( ایچ اے ڈی پی ) ،سی ایس ایس اور دیگر پروگراموں کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔