یوا راجپوت سبھا نے نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

یوا راجپوت سبھا نے نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

سری نگر//یووا راجپوت سبھا کے ایک وفد نے نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری سے ملاقات کی۔وفد نے متعدد مسائل نائب وزیراعلیٰ کو گوش گزار کئے اور اُن کے جلد ازالے کا مطالبہ کیا۔نائب وزیر اعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جلد از جلد اَزالے کا یقین دِلایا۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور جموں و کشمیر کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔