Speaker leads Constitution Day celebrations at Assembly Complex Jammu-26

سپیکرنے اسمبلی کمپلیکس جموں میں ’’ یوم آئین‘‘ کی تقریبات کی قیادت کی

جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے اسمبلی کمپلیکس کے سینٹرل ہال میں آئین کی تمہید پڑھ کر ’یوم آئین‘ کی تقریبات کی قیادت کی۔تمہید پڑھنے کی تقریب میں سیکرٹری قانون ساز اسمبلی منوج کمار، اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر اَفسران اور دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر سپیکر نے خطاب کرتے ہوئے سپیکر کہا کہ یہ دن ہمارے ملک کی جمہوری ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اس دن کو منانے سے ہم سبھی کو اپنے آئین سازوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کا موقعہ ملا ہے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ حکومت ملک بھر میں ’’ہمارا سموِدھان، ہمارا سوابھیمان‘‘مہم کے تحت آئین کو اَپنانے کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد منارہی ہے۔