اودھمپور// آئین ساز اسمبلی کے ذریعے ہندوستانی آئین کو اَپنائے جانے کی یاد میں امبیڈکر ویلفیئر آرگنائزیشن ٹرسٹ اودھمپور کی جانب سے امبیڈکرچوک پر ایک پُروقار پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس تقریب میں نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں ممتاز شخصیات، ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی خاص بات’ آئین کی تمہید‘ کا اِجتماعی پڑھنا تھاجس کا مقصد آئین کی اہمیت اور اِس کی بنیادی اَقدار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔نائب وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی آئین کے اہم معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی ، کاموں اور اُن کی خدمات پر زور دیا۔ اُنہوں نے تقریب کی میزبانی کے لئے منتظمین اور شرکأ کا شکریہ اَدا کیا اور سب سے کہاکہ وہ بابا صاحب کے پیش کردہ سماجی مساوات کے اصولوں پر عمل کریں۔اُنہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے اِس دن کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یوم آئین‘ ہمیں قوم کے تئیں ہمارے فرائض اور ذمہ داریوں کی یاد دِلاتا ہے۔ یہ قانون کی حکمرانی میں ہمارے اعتماد کو تقویت دیتا ہے اور ہمیں معاشرے کی فلاح و بہبود بالخصوص غریبوں اور پسماندہ افراد کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ 26 ؍نومبر 1949 ء کو منظور کیا گیا آئین تمام شہریوں کے لئے سماجی، معاشی اور سیاسی اِنصاف کی ضمانت دیتا ہے اور ایک ایسے سماجی نظام کو یقینی بناتا ہے جس سے سب کو فائدہ ہو۔دورانِ تقریب سول سوسائٹی کے ممبروں نے کئی مسائل اور مطالبات اُٹھائے اور نائب وزیرا علیٰ کو مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی جس میں غریب کسانوں کو زمین کی الاٹمنٹ ، امبیڈکر بھون کی تعمیر کے لئے اودھمپور ٹاؤن میں ایک مناسب جگہ کی نشاندہی ، ایس سی اور ایس ٹی کے لئے ترقیوں میں ریزرویشن ، ریزرو زُمروں میں خالی اَسامیوں کو پُر کرنا شامل ہے۔نائب وزیرا علیٰ نے اُن کے مسائل بغور سنا اور حاضرین کو یقین دِلایا کہ جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبأ اور سول سوسائٹی کے اَرکان نے بھی ایک سماجی مصلح اور دُور اندیش رہنما کے طور پر ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی، کارناموں اور میراث پر روشنی ڈالی۔ اِس پروگرام کو سکولی طلبأکی طرف سے تھیم پر مبنی ثقافتی پرفارمنس سے مزید تقویت ملی جسے سامعین وحاضرین نے خوب سراہا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جے کے اے ایس اور اکائونٹس سروس کے 55اَفسران میں تقرری نامے تقسیم کئے
جاوید رانا نے قصاب مینڈھر میں 3.35 کروڑ روپے کی مالیت کے ہیلی پیڈ او رویٹنگ لائونج کا سنگ بنیاد رکھا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چرچ لین سونہ وارمیں آئی اِی آئی کے گیسٹ ہائوس’آئی اِی آئی گھر‘‘ کا اِفتتاح کیا
جاوید ڈار نے فروٹ منڈی ایسوسی ایشنز کو مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کی
17 میڈیکل افسران کو ضلعی آیوش کا اضافی چارج
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا/ایل او پی سنیل شرما
سپیکر نے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آنے والے خزاں سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے رفیع آباد میں جنگلات اور پی ایم جی ایس وائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا
امیت شرما نے راجوری میں ’ڈِسٹرکٹ سنسس ہیند بُک 2027 ‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا
نائب وزیر اعلیٰ نے چھاترو میں پبلک دربار منعقد کیا ، عوامی شکایات کا ازالہ کیا










